23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔
اس موقع پر پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور فروری کے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔