• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ


مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا نون لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید