عالمی وبا کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی ذیلی قسم بھی دریافت ہوئی ہے جو اس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اومی کرون کی ذیلی قسم کو بی اے 2 کا نام دیا گیا ہے، برطانیہ میں طبی حکام نے اومی کرون کی ذیلی قسم کے سیکڑوں کیسز کو شناخت کیا ہے۔
اعدا و شمار سے عندیہ ملا ہے کہ یہ قسم تیزی سے پھیل سکتی ہے، اومی کرون کی اس ذیلی قسم پر تحقیق کی جارہی ہے۔
فرانس کے وبائی امراض کے ماہر انٹونی فلاہوٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں جس بات نے حیران کیا وہ یہ ہے کہ اومی کرون کی یہ ذیلی قسم کتنی برق رفتاری سے ایشیا میں پھیلنے کے بعد ڈنمارک تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین نے بی اے 2 کو باعث تشویش قسم قرار نہیں دیا مگر انٹونی فلاہوٹ کا کہنا ہے کہ ممالک کو اس نئی پیشرفت کے بارے میں الرٹ رہنا ہوگا
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے برطانیہ میں جنوری 2022 کے اولین عشرے میں بی اے 2 سے متاثر 400 سے زیادہ کیسز کو دریافت کیا اور عندیہ دیا کہ وائرس کی نئی قسم 40 دیگر ممالک میں بھی دریافت ہوچکی ہے۔