• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کمیٹی عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری تجارت پر برہم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری تجارت کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایران کے ساتھ تجارت کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، وزارتِ تجارت حکام نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کے ساتھ تجارت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

حکام وزارت تجارت کے مطابق کمرشل بینک بھی ایران سے تجارت کے بارے میں ہچکچا رہے ہیں، اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ مسئلے کا حل نکالا جائے۔

کمیٹی نے اسٹیٹ بینک حکام کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ سارا یورپ ایران کے ساتھ تجارت کر رہا ہے، کیا صرف پاکستان ایران کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا؟

حکام وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ایران سے ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے، ترکی اور آذربائیجان کے راستے بھی تجارت شروع کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید