• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ کے علاوہ ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ ’سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کا اعزاز  2004 سے  اب تک 18 کھلاڑی اپنے نام کر چکے ہیں۔

رواں برس شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور تاریخ رقم کر دی کیونکہ اس سے پہلے کوئی پاکستانی کھلاڑی یہ ٹرافی اپنے نام نہیں کرسکا تھا۔

2004 سے اب تک پاکستان ، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سال 2004 میں یہ اعزاز بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کے نام رہا۔

بھارتی کھلاڑی مجموعی طور پر پانچ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ اعزاز دو بار 2017 اور 2018 میں اپنے نام کیا، جبکہ 2010 میں سچن ٹنڈولکر کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے۔

آسڑیلوی کھلاڑی چھ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں، مچل جونس 2009 اور 2014  جبکہ رکی پونٹنگ نے 2006 اور 2007   میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

 انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف، جونتھن ٹروٹ اور بین اسٹوکس یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے 2008 میں چندرپال جبکہ 2005 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے جیکس کیلس نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سال 2021 کے لیے بہترین پرفارمنس دکھانے والے 21 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ کو گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے لیے  منتخب کیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید