• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر عمان میں ایڈونچر کرتے  بُری طرح گِر گئے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں صحرا میں ہیوی موٹر بائیک چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کردہ ویڈیو میں شعیب اختر اسپیڈ میں بائیک چلاتے ہیں اور گِرجاتے ہیں جس کی ویڈیو معروف یوٹیوبر عمر خان (یوخانو) بنا رہے ہیں۔

ہیوی بائیک سے گرنے کے بعد شعیب اختر فوراً سنبھلتے ہیں اور بائیک اٹھاتے ہیں۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر یوخانو سے کہتے ہیں کہ ‘بڑا مزہ آیا۔‘

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ’عمان کچھ زیادہ ہی خطرناک ہوتا جارہا ہے۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید