• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی کا ایم کیو ایم کارکنان کو رہا کرنے کا مطالبہ


وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علی زیدی نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کی۔

وفاقی وزیر نے متحدہ کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 علی زیدی نے کہا کہ سلطنتِ زرداریہ میں احتجاج کرنے والوں کو زدوکوب کیا جاتا ہے۔ سندھ میں جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء کو شرم آنی چاہیے۔ یہ فرعون بنے ہوئے ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ  سندھ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے حالات جان بوجھ کر خراب کیے گئے، پیپلز پارٹی کرکٹ کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید