• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول کا پاکستانی مداح کے پیغام اور نیک خواہشات کا شکریہ

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار بوبی دیول نے پاکستان میں موجود سب سے زیادہ چاہنے والی مداح منال فہیم خان کی محبت کا جواب دے کر ٹوئٹر پر مداحوں کا دل جیت لیا۔بوبی دیول کی ڈائی ہارڈ فین منال فہیم خان نے بوبی دیول کی تصویر والے کیک کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کیا۔اپنے ٹوئٹ میں منال فہیم خان نے کہا کہ 27 جنوری کو بوبی دیول کی سالگرہ ہے، جو میں ہر سال مناتی ہوں لیکن اس مرتبہ مجھے آپ سب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میں بوبی دیول تک اپنی نیک خواہشات پہنچانا چاہتی ہوں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ پاکستان میں ان کی ایک چاہنے والی موجود ہے۔بوبی دیول نے پاکستانی مداح کے اس خوبصورت پیغام اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بوبی دیول نے لکھا کہ میں آپ کیلئے بھی زندگی میں بہترین کی خواہش رکھتا ہوں۔بوبی دیول کے ٹوئٹ کے جواب میں منال نے کہا کہ آپ کے ایک رپلائی نے مجھے کتنا خوش کیا ہے اس کا اندازہ شائد آپ کو نہ ہوسکے، اب آپ کی سالگرہ اگلے برس بھی اسی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

دل لگی سے مزید