• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم میں سپر لیگ کے عارضی کمنٹری بکس کو آگ لگ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں عارضی کمنٹری باکس میں تیاری کے دوران آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث کمنٹری باکس کو نقصان پہنچا ۔ پی سی بی نے کمنٹری باکس کو گرائونڈ سے مرکزی بلڈنگ میں منتقل کردیا ہے۔ آگ ویلڈنگ کے دوران رات گئے لگی۔ آگ سے خصوصی طور پر تیار کئے جانیوالے کمنٹری باکس اور باؤنڈری ایس ایم ڈی کی کیبل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ا لبتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رات گئے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے ببل کی وجہ سے کمنٹیٹرز کو گرائونڈ میں شفٹ کرنے کا پلان بنایا تھا لیکن آگ نے سارے پلان کو ختم کردیا۔

اسپورٹس سے مزید