• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکومت کے حوالے کر دی

Pakistan Handed Over Angoor Adda Check Post To The Afghan Government
پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد پر انگوراڈا چیک پوسٹ کے انتظامی امور افغان فورسز کے حوالے کر دیے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی امور باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔پاک افغان سیکیورٹی حکام نے انگور اڈا چیک پوسٹ پر ملاقات کی اور سرحدی انتظامات بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق انگور اڈا چیک پوسٹ کی تکمیل اور اسے افغان فورسز کے حوالے کرنے سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ اسٹریٹجک اقدام بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنائے گا اور سرحد پر امن و استحکام لانے میں مدد ملے گی ۔
تازہ ترین