• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز کس ٹیم نے جیتے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا اور اس کے اب تک 6 ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں۔

پی ایس ایل کا فائنل دو مرتبہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے نام رہا جبکہ پشاور زلمی، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ایک دفعہ فائنل جیتا ہے۔

 پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے، ایونٹ کا ابتدائی میچ بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل کے اب تک کھیلے گئے ایڈیشن کے میچز پر ایک نظر ڈالی جائے تو اعداد شمار یہ بتاتے ہیں کہ اسلام آباد یونائٹیڈ وہ ٹیم ہے جس نے سب سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ

اسلام آباد یونائٹیڈ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ میں اب تک 65 میچز کھیل چکی ہے، جس میں 36 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور 28 میچز میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں ٹائی قانون کے تحت اسلام آباد فاتح قرار پائی۔

خیال رہے کہ میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

دو مرتبہ کی  پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کا لیگ میں جیت کا تناسب 56 اعشاریہ ایک چھ فیصد ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے ایونٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، زلمی کو 70 میچز میں سے 38 میں کامیابی اور 31 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

چار مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کی جیت کا تناسب 55 اعشاریہ صفر سات ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک لیگ میں 62 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 32 میچز میں کوئٹہ کامیاب رہا اور 29 میں اس کو شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔

لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی جیت کا تناسب 52 اعشاریہ 45 ہے۔

ملتان سلطانز

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اب تک لیگ میں 43 میچز کھیلے ہیں، جس کو 20 میچز میں کامیابی ملی اور 20 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دو میچز بغیر نتیجہ ختم ہوگئے اور ایک میچ میں ٹائی قانون کے تحت ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے ایڈیشن میں لیگ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کی جیت کا تناسب 50 فیصد رہا۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز پی ایس ایل میں 65 میچز کھیل چکی ہے، 28 میچز میں اس کو جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ 33 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دو میچز بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔

کراچی کنگز کے دو میچز ٹائی بھی ہوئے ہیں، ایک میں جیت اور ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام  کرنے والی کراچی کنگز کا لیگ میں جیت کا تناسب 46 اعشاریہ 03 فیصد ہے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز لیگ کی واحد ٹیم ہے جس نے اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیتا، لاہور  نے لیگ میں مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے ہیں، 22 میں کامیابی ملی اور 35 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 2 میچز ٹائی بھی ہوئے، ٹائی قانون کے تحت ایک میچ جیتا اور ایک میں شکست ہوئی۔

لاہور قلندرز کا لیگ میں جیت کا تناسب 38 اعشاریہ 98 فیصد ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید