• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو عمران طاہر کی شکل میں نیا بیٹر مل گیا۔

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عمران طاہر سے شاہنواز دھانی اور محمد رضوان کو ملتے اور خوش گپیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہنواز دھانی عمران طاہر سے کہتے ہیں کہ آپ میرے رول ماڈل ہیں، میں آپ  کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

محمد رضوان عمران طاہر سے ملنے کے بعد کیمرے کی طرف دیکھ کر کہتے ہیں کہ ہمیں ایک نیا بیٹر مل گیا۔

خیال رہے کہ کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہو گی، کراچی کنگز کی قیادت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات ، شائقین کر کٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

محمد رضوان کی ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید