• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم کو بھارت کے چوتھے بڑے اعزاز پدماشری سے نواز دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بولی وڈ گلوکار سونو نگم کو بھارت کے چوتھے بڑے اعزاز پدماشری سے نوازا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم کو آرٹ کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کے چوتھے سب سے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نوازا گیا ہے۔ گلوکار نے پدماشری ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کردیا۔اعزاز ملنے کے بعد سونو نگم نے ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت کا شکریہ اداکیا اور اس اعزاز کو اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا کاش وہ اس وقت یہاں ہوتیں تو بہت زیادہ روتیں۔واضح رہے کہ سونو نگم بولی وڈ کے مشہور گلوکار ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی مقبول گانے ہیں۔ انہیں 2003 میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

دل لگی سے مزید