• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت فتح علی خان کے مزار کی تعمیر وفات کے 25 سال بعد مکمل

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قوال و گلوکار نصرت فتح علی خان کے مزار کی تعمیر ان کی وفات کے25سال بعد مکمل ہوگئی ہے۔ فیصل آباد میں یہ مزار نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی جیب خرچ سے کروایا ہے۔ انہوں نے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اس مزار کی تعمیر میں کسی بھی حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا ، یہ سارا کام انہوں نے اپنی جیب سے کروایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے حکومت سے مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ نصرت فتح علی خان اکیڈمی قائم کی جائے جس میں ہم خود بچوں کو قوالی کی تربیت دینگے۔خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کا انتقال 1997 میں ہوا تھا۔

دل لگی سے مزید