• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈاداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ʼدی فیم گیم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔ مادھوری نے ویب سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔پوسٹر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اجنبی سی ہے ان کی دنیا۔ ان ٹولڈ سی ہے اس کی کہانی لیکن اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہیں۔ ʼدی فیم گیم سیریز کا پریمیئر نیٹ فلکس پر25 فروری کو ہوگا۔کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مناو کول، لکسویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

دل لگی سے مزید