• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنے پہلے پراجیکٹ ’پرنس چارمنگ‘ کے سیٹ سے کچھ یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’جیسا کہ ہم بطور ہدایتکار اور اداکار اپنے اگلے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں توایسے میں ماہرہ خان کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پچھلے پراجیکٹ سے کچھ یادگار لمحات آپ کے اور باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس بار وہ کچھ حساس موضوع پر لکھنے کے لیے اور اسے ایک انتہائی پرجوش ٹیم کے ساتھ شوٹ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں‘۔ 

تاہم، اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

شہریار منور کی اس پوسٹ پر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اداکار کے اس نئے پراجیکٹ کے جلد مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید