• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون کا آغاز تو گزشتہ روز سے کراچی میں ہوا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ چھ سیزن کے دوران اس لیگ کا کامیاب ترین کپتان کون رہا ہے؟

چھ ٹیموں پر مشتمل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں جہاں غیر ملکی کرکٹر نے بھی ٹیم کی قیادت کی لیکن سب سے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس ہے۔

سرفراز احمد:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سب سے زیادہ32  میچ جیت کر کامیاب ترین کپتان ہیں۔

سرفراز احمد کی ٹیم 2016 اور 2017 میں رنر اپ رہی اور 2019 میں وہ پی ایس ایل کی فاتح بنی۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں ٹوٹل 62 میچز کھیلے جن میں سے 32 میں فتح جبکہ 29 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عماد وسیم:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

2018 سے 2021  تک کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

انہوں نے 40 میچز کھیلے اور 20 میں انہیں فتح نصیب ہوئی، عماد وسیم کو 17 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیرن سیمی:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے 22 میچز جیتے۔

انہوں نے 2017 سے 2020 تک پشاور زلمی کی قیادت کی اور اس دوران ٹوٹل 39 میچز کھیلے ۔

39 میچز میں سے انہیں 16 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیرن سیمی کے بعد اس فہرست میں شعیب ملک ، مصباح الحق اور شاداب خان کا بالترتیب چوتھا ، پانچواں اور چھٹا نمبر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید