• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے مانچسٹر کی پرواز روانگی سے قبل روک لی گئی

ابوظہبی سے مانچسٹر جانے والی اتحاد ایئر لائن کی پرواز کو عین روانگی سے قبل روک دیا گیا اور مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا، جہاز میں یورپی مسافروں کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی مسافر بھی شامل تھے۔

فلائٹ EY21 اتحاد ایئر ابوظہبی سے صبح ساڑھے 7 بجے مانچسٹر کیلئے روانہ ہونی تھی، تمام مسافر جہاز پر سوار تھے کہ اچانک اعلان ہوا کہ سیکیورٹی وجوہات پر جہاز کی روانگی میں تاخیر ہے۔

اس کے 2 گھنٹے بعد اعلان ہوا کے جہاز ڈس امارک کیا جا رہا ہے، تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر تلاشی کے عمل سے گزارا گیا اور واپس گیٹ نمبر 33 میں جانے کی ہدایت دی گئی۔

اس وقت تک پرواز کی روانگی کا نہیں بتایا گیا ہے ، تمام سامان جہاز سے اتار کر باہر رکھا ہوا ہے، کوئی 1000/1500 سوٹ کیس جہاز کے باہر رکھے ہیں جنہیں کتوں کے ذریعے چیک جارہا ہے، کچھ لوگوں نے اس صورتحال کی تصویریں کھینچی جنہیں سیکیورٹی نے ڈلیٹ کروا دیا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید