• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک گلوبل فیدریشن کا قیام خوش آئند ہے ، پاکستانی کمیونٹی اسپین

  بارسلونا(شفقت علی رضا ) سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنے مسائل کے حل کی آواز اُٹھانے کے لئے بنایا جانے والے پلیٹ فارم ’’ پاک گلوبل فیڈریشن ‘‘ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے مسائل اور اُن کے حل کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکومتوں ایوانوں تک اس آواز کو پہنچانے میں بہت مدد ملے گی ۔پاکستان مسلم لیگ ق سپین کے کوآرڈی نیٹر حاجی نوید وڑائچ نے پاک گلوبل فیڈریشن کے چیئر مین میاں محمد یونس اور مرکزی صدر چوہدری خالد پرویز سے ملاقات میں کہا کہ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ شامل حال رہے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری ارشد بوگا نے ملاقات میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے جتنے پلیٹ فارم بنائے جائیں وہ کم ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک گلوبل فیڈریشن کے چیئر مین اور مرکزی صدر سیاسی اور سماجی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، اُمید ہے کہ وہ تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔چوہدری شاہ نواز سلیمی ، چوہدری حق نواز سلیمی ، حاجی عرفان محمود ، چوہدری ریاست علی دھوتھڑ ، محمد اقبال بادانی ، ارسلان خالد ، محسن احمد اور ذیشان میاں نے پاک گلوبل فیڈریشن کے قیام پر تمام ایگزیکٹو باڈی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے تمام عہدیداران پاکستانی حکومتی نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، اس لئے ہماری آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں یقیناً مدد ملے گی ۔اس موقع پر پاک گلوبل فیڈریشن کے عہدیداران نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پروگرام منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو اس پروگرام میں شمولیت کی دعوت دی ۔
یورپ سے سے مزید