• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تجسس میں مبتلا

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنے پہلے پروجیکٹ ʼپرنس چارمنگʼ کے سیٹ سے کچھ یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہʼجیسا کہ ہم بطور ہدایتکار اور اداکار اپنے اگلے پروجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں توایسے میں ماہرہ خان کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پچھلے پروجیکٹ سے کچھ یادگار لمحات آپ کے اور باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہʼاس بار وہ کچھ حساس موضوع پر لکھنے کے لیے اور اسے ایک انتہائی پرجوش ٹیم کے ساتھ شوٹ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیںاور وعدہ کرتے ہیں کہ اگلا پراجیکٹ تھوڑا ہلکا پھلکا ہوگا۔ تاہم، اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پروجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔شہریار منور کی اس پوسٹ پر نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اداکار کے اس نئے پروجیکٹ کے جلد مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

دل لگی سے مزید