اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ فرنٹیر اسٹار پشاور کے چیف ایڈیٹر حافظ ایم ثناء اللہ خان کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی این ایس ڈاکٹر تنویر اے طاہر کی پریس ریلیز کے مطابق اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین اُنکے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔