بہاولپور،احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر ٗ نامہ نگار ) خلد آشیانی نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان خامس عباسی کی 50 ویں برسی 24 مئی کو عقیدت و احترام سے منائی جائی گی ۔ ضلع بہاول پور میں اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی 24 مئی کو شام سات بجے بہاول پور ہاؤس اسلام آباد میں اپنے دادا خلد آشیانی نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے جبکہ صادق گڑھ پیلس میں بھی امیر بہاول پور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔جبکہامیر آف بہاول پور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے حوالے سے 23 مئی بروز سوموار صبح دس بجے بہاولپور آرٹ کونسل کے رشیدیہ آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ بات ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض الحق بھٹی نے بتائی۔