• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخی کا کوئی جواز نہیں تھا، ایلیکس ہیلز


انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

کراچی میں جیونیوز سے گفتگو میں ایلیکس ہیلز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا میں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی مدد کی، اس کے بعد منسوخی کی منطق نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ملک ہے، انگلینڈ کو صرف مختصر دورے کےلیے پاکستان آنا تھا۔

انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ متعدد بار پاکستان آیا ہوں، ہر بار بہت انجوائے کیا، پاکستان کی خوبصورتی کا سنا ہے، کورونا کے باعث گھومنے کا موقع نہیں ملا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اعلیٰ معیار کا ٹورنامنٹ ہے، اس ایونٹ میں بطور بیٹر کھیلنا مشکل ہے کیونکہ بولنگ بہت ہی زبردست ہے۔

ایلیکس ہیلز نے یہ بھی کہا کہ بائیو سیکیور ببل کی زندگی آسان نہیں ہوتی، ذاتی اہداف کبھی نہیں رکھتا، میرے لیےٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے، زیادہ رنز بناؤں، ٹیم میں واپسی کا یہی راستہ ہے، ہوم گراؤنڈ میں ورلڈ کپ مس کرنے کا دکھ بھی ہے اور غصہ بھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید