ایران نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں۔
اس حوالے سے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق اہم مسائل ابھی باقی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مسائل کی وجہ سے ابھی تک جوہری معاہدہ بحال نہیں ہوسکا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضمانت درکار ہے کہ امریکا دوبارہ معاہدے سے باہر نہیں نکلے گا۔
سعید خطیب نے مزید کہا کہ فریقین بات چیت میں واپس آئیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔ معاہدے کے دیگر فریقین بشمول امریکا کو سیاسی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران اور دیگر فریقین میں اب تک بات چیت کے 8 دور ہوچکے ہیں۔