• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،بے ہنگم ٹریفک سے گاڑیاں پھاٹکوں پر پھنسنے لگیں

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت کے باوجود شہربھر میں ٹریفک کے بے ہنگم طریقہ کی وجہ سے گاڑیاں مختلف ریلوے پھاٹکوں پر پھنسی رہتی ہیں گوندالانوالہ ، سیالکوٹی پھاٹک ، شیرانوالہ باغ کے دونوں اطراف سڑکوں کے اوپر تجاوزات اور چاند گاڑیاں بے ہنگم طریقہ سے کھڑی رہنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی تعمیر سے ہونے والے جی ٹی روڈ اور فلائی اوور بننے کے باوجود ٹریفک کو گزرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے اس امر پر سخت احتجاج کیا کہ ٹریفک کے نظام کو درست کیا جائے تاہم ادھر ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک کا نظام ٹھیک ہے اگر کبھی کوئی مسئلہ ہو جائے تو فوری درست کر دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین