گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایم پی اے توفیق احمد بٹ اور رستم گوجرانوالہ جھلا پہلوان کے درمیان پیدا ہونیوالی دوریاں ختم، جھلا پہلوان نے ایم پی اے توفیق احمد بٹ سے بلامشروط معافی مانگتے ہوئے ایم پی اے پرلگائے جانیوالے تمام الزامات کی تردید کر دی۔صلح کے موقع پر جھلا پہلوان کے والد محمد رفیق، محمد شعیب بٹ، عبدالرئوف، محمد فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔