گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ حکام نے گزشتہ روز تین سو سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہند گان کو گرفتاری کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ڈائریکٹر ایکسائزرائو شکیل الرحمن کی ہدایت پر کئی سالوں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے تین سو سے زائد نوٹس جاری کر دیئے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق آج اتوار کے روز بھی پراپرٹی ٹیکس ریکوری کی جائیگی۔