گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں اوباش نوجوان کی مبینہ طور پر 8سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش ،بچی کے شور کرنے پر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ گرجاکھ کے اوباش نوجوان رضوان نے 8سالہ بچی صدف سے زیادتی کی کوشش کی ، اس دوران بچی کے شور مچانے پر وہ اسے کھیتوں میں ہی چھوڑکر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم رضوان کو گرفتار کرکے بچی کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے 8سالہ صدف کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور قریبی کھیتوں میں لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ بچی کی چیخ و پکار پر وہ اسے کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔