گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) 3افراد کی فائرنگ سے 5بچوں کا باپ ہلاک ہوگیا۔ نثار احمد نامی شخص دھلے کے علاقہ زاہد کالونی میں گزشتہ رات کسی کام سلسلہ میں اپنے بڑے بھائی کی فیکٹری میں آیا جہاں پر سابقہ کانسٹیبل رضوان شاہ نے اپنے 2نامعلوم ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر نثار احمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں نثار احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسری طرف پولیس نے رضوان شاہ سمیت دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔