آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔
بابر اعظم ایک شاندار اسٹروک میکر ہیں، جو پہلے ہی کافی غیر ملکی لیجنڈری کرکٹرز کو اپنا دیوانہ بنا چکے ہیں اب بریٹ لی بھی ان کے گُن گانے لگے ہیں۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بریٹ لی سے اپنی گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا ۔
شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، انکا کوور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔
آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر نے 27 سالہ نوجوان قومی کپتان کی مستقل مزاجی اور بہترین کور ڈرائیو کی کھل کر تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔