• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے راستہ ہموار کرکے نواز شریف کو باہر بھیجا، ناز بلوچ

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے راستہ ہموار کرکے نواز شریف کو باہر بھیجا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے کہا کہ ان کے وزیروں نےکنفرم کیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھیجنے والے موجودہ حکمران ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی 10 سال سےحکومت میں ہے، یہ وہاں کوئی ایسا اسپتال بنالیتی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ ڈائریکشن ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی، ان سے کوئی کام ہوتا نہیں، روز وزیرخزانہ کو تبدیل کررہے ہیں۔

ناز بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پرسپشن انڈیکس کی رپورٹ بھی آئی ہے، اس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، پرشپشن انڈیکس کو تو یہ نہیں مانتے، ان کی خواہش کی رپورٹ آتی ہے تو یہ مان لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا تو حکومت میں ہوتی ہے یا ملک میں رہ کر سختیاں جھیلتی ہے، آصف زرداری بیمار ہیں، لیکن وہ یہاں علاج کروارہے ہیں اور پارلیمنٹ بھی آتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید