• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی۔ یہ کس منہ سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟

قومی خبریں سے مزید