اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق معیشت پر اتفاق کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے روڈ میپ کی تیاری میں اپنی تجاویز دیں، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیں گے، ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کریں گے، ہفتہ کو پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کے 25 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مرحلہ وار تکمیل کے مراحل میں ہیں، 2018ء تک لوڈ شیڈنگ سے مکمل نجات حاصل ہو جائے گی، آئندہ چند سالوں میں پاکستان دنیا کی 18 بڑی معیشتوں میں شمار ہو گا، معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ معیشت میں سیاست نہیں ہونی چاہئے،دھرنے نہ ہوتے تو یہ استحکام برقرار رہتا، 2050ء تک 18ویں بڑی معیشت کی پیشن گوئی آئی ہے لیکن اس کیلئے ہوم ورک کی ضرورت ہے،