• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

سعد حسین رضوی کا نکاح رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے پڑھایا

اس سے قبل سعد رضوی نکاح کیلئے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک پہنچے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعد رضوی کا نکاح ماموں کی بیٹی سے ہوا، ان کے نکاح کی تقریب سادہ ہوئی اور اس میں خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دیدی ہے، ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی،جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو گزشتہ سال نومبر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید