• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ
کراچی میں آج تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوپہر کے وقت کبھی کبھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں فیصل بیس پر گزشتہ روز ہوا کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،جبکہ ابھی شہر قائد میں شمال مغرب سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث 6 فروری تک کراچی میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 6 فروری کے بعد بالائی علاقوں سے نکل جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کے بعد سی بی سی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیاہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کاکہنا ہے کہ ایمبولینس اور دیگر سروسز شہریوں کی مدد کیلئے موجود ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید