• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کا فرار، تحقیقات میں اہم انکشافات

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود تھی جو وہ گاہے بگاہے کورٹ سمیت دیگر مقامات پر استعمال کرتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کا موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور کال لسٹ میں موجود افراد سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

دعا منگی کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے فرارکے معاملے کی تحقیقات کےدوران انکشاف ہوا ہےکہ ذوہیب قریشی کے پاس قید میں موبائل فون کی سہولت موجود تھی، ذرائع نے بتایا کہ ذوہیب قریشی عدالت سمیت مختلف مقامات سے لوگوں سے رابطے کرتا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ذوہیب قریشی کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کرلیا، جن افراد کو ذوہیب قریشی نے اپنے نمبر سےکالز کیں ان سے رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذوہیب قریشی کو تلاش کرنے میں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے اور ذوہیب قریشی فرار ہونے کے بعد کہاں فرار ہوا تفتیشی حکام کے لیے یہ سوال چیلنج بن گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید