• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر نے بیٹے فرحان اختر کی دوسری شادی کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر اداکارہ اور میزبان شیبانی ڈانڈیکر سے 21 فروری 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 فرحان کے والد جاوید اختر نے ان کی شادی کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ’ہاں، شادی ہو رہی ہے۔‘

جاوید اختر نے ای ٹائمز کو بتایا کہ شادی کورونا وبا کے باعث سادگی سے ہوگی، شادی کی تیاریاں’ویڈنگ پلینر‘دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے دعوت نامے اب تک تقسیم نہیں ہوئے ہیں۔

جاوید اختر نے بتایا کہ خاندان میں ہر کوئی شیبانی کو واقعی پسند کرتا ہے،  فرحان اور شیبانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر مبینہ طور پر 2018 سے تعلقات میں ہیں، اور اکثر ایک دوسرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں فرحان اختر کی سالگرہ کے موقع پر شیبانی نے ان کے لیے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا تھا اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔

فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید