بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر نے رواں برس مارچ میں دوسری شادی کا ارادہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرحان اختر نے اپنی گرل فرینڈ شیبانی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جوڑے نے اپنی شادی کیلئے ممبئی کا فائیو اسٹار ہوٹل بُک کرادیا جبکہ ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد شادی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرحان اختر اور شیبانی نے شادی پر پہننے کیلئے ملبوسات بھی طے کرلیے ہیں اور وہ اس دن سبیا ساچی کے ڈیزائن کردہ جوڑے پہنیں گے۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔
فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔