• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: لیول کراس لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی


بلوچستان کے ضلع چمن میں لیول کراس پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں لیویز کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں، ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد روغانی روڈ آمد و رفت کے لیے  بند کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید