• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے شادی کے موقع پر والد سے کیا فرمائش کی تھی؟

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرامانی نے اپنی شادی کے موقع پر والد صاحب سے کی گئی فرمائش کے بارے میں بتادیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ابو کو جہیز کی بہت لمبی لسٹ دی تھی، مگر میں لڑکیوں کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ بیٹیوں کو جہیز کے معاملے پر اپنے والد کا خیال رکھنا چاہیے۔

 اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ 80 فیصد مردوں کو لگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیے بہانے ڈھونڈتی ہیں۔

حرا مانی نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوتا نہیں ہے مگر شوہروں کو لگتا ہے کہ بیویاں لڑنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔

500 کی دوڑ میں اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی، قمر زمان کائرہ کو ہرا نہ سکے، اداکارہ حرا نے 432 جبکہ مانی نے 413 پوائنٹس اسکور کیے۔

500 کی دوڑ میں قمر زمان کائرہ 453 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید