لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم ورک نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں11فروری کو مزید گواہان کو طلب کرلیا،حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے جبکہ عدالت نےکرونا وائرس کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت میں نیب گواہ سدرہ منصور اور شاہد مجید پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نےجرح مکمل کرلی۔