• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دادو میں جِلدی مرض لیشمینیا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مزید500 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق جلدی مرض لشمینیا کےمریضوں کی تعداد 29سو تک پہنچ گئی ہے۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے جبکہ جلدی مرض سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے مہم بھی جاری ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کا کہنا ہے کہ جِلدی مرض لیشمینیا مخصوص مکھی سینڈ فلائی کےکاٹنے سے پھیل رہاہے، سینڈ فلائی پاک افغان سرحدی علاقوں سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینڈ فلائی مکھی رات میں کاٹ کرجلد کومتاثر کرتی ہے، خارش اور زخم ہوجانے سے مریض کو شدید تکلیف کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید