• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبائی صورت اختیار کرتا لیشمینیا کا مرض ہے کیا؟

کاچھو اور کیرتھر کے پہاڑی علاقوں میں جِلدی مرض لیشمینیا نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔

لیشمینیا کا مرض ہے کیا؟

لیشمینیا ایک جِلدی مرض ہے جو مخصوص مکھی ’سینڈ فلائی‘ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، مکھی کے کاٹنے سے جِلد پر خارش اور زخم ہوجاتے ہیں، جس سے مریض کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

’سینڈ فلائی‘ کے کاٹنے سے ایشیا، مشرقی افریقہ، اور جنوبی امریکا کے علاقوں میں مہلک وبا پھیل چکی ہے۔

یہ وبا اکثر ایسے علاقوں میں پھیلتی ہے جو عموماً پسماندہ اور غیر مستحکم ہوتے ہیں یا جن علاقوں میں اس بیماری کے علاج کے لیے وسائل محمدود ہوں۔

تنظیم ’ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ لیشمینیا کو نظر انداز کیے جانے والے سب سے خطرناک مرض میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

تنظیم یہ بھی بتاتی ہے کہ اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والے مریضوں کا ملیریا کے بعد دوسرا نمبر ہے۔

 لیشمینیا کی علامات:

لیشمینیا کی عام علامات میں وزن میں غیر معمولی کمی، ہفتوں سے مسلسل بخار، خون کی کمی اور اس سے دوسرے انفیکشنز میں مبتلا ہونے کے آثار روشن ہوجاتے ہیں۔

کیا لیشمینیا قابلِ علاج مرض ہے؟

لیشمینیا ایک قابل علاج بیماری ہے، جس کے لیے ایک مضبوط مدافعتی نظام کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر اس بیماری کے علاج کے لیے مریض میں مرض کی نوعیت جانچتے ہوئے اینٹی پیراسئیٹک دوائیں تجویز کرتے ہیں۔

 سال 2015 میں لیشمینیا کے 90 فیصد سے زیادہ کیس برازیل، ایتھوپیا، انڈیا، کینیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں سامنے آئے۔

صحت سے مزید