• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 7 میں ملتان تگڑا لگ رہا ہے، شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ کلک نہیں کر پا رہا ہے جبکہ ملتان تگڑا لگ رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں علی میر نے بلاول بھٹو کا روپ دھارا، سینیٹر فیصل جاوید اور اداکارہ انعم تنویر مہمان بنے۔

اس موقع پر شعیب اختر نے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے میچ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ محمد رضوان 40 بالز پر 80 رنز بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو بھی محمد رضوان کی طرح کھیلنا چاہیے، زمان پورے جنون سے بولنگ کرواتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ایونٹ میں ملتان تگڑا لگ رہا ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم کلک نہیں کر پارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں اسکروٹنی بہت سخت ہوتی ہے، حسنین اور اس کے اہلخانہ یقیناً پریشان ہوں گے

کھیلوں کی خبریں سے مزید