• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

ملک کے دوسرے بڑے شہر، صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 3 ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

گلبرگ پولیس نے ملزمان کے خلاف لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان رمضان، ولید اور ارسلان نوکری کا جھانسہ دے کر اسے ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کو 7 روز گزر گئے تاہم پولیس ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید