• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹر سائیکل چوری، پارٹس فروخت کے 2 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ سے موٹر سائیکل چوری اور پارٹس کی فروخت کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جو موٹرسائیکل چوری اور پارٹس فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد ولی نے الآصف اسکوائر اور سائٹ سے 2 موٹر سائیکلیں چوری کیں اور انہیں امجد علی اور شاہ پور پٹھان کو فروخت کیں۔

حکام کے مطابق ملزم کو واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو سے شناخت کیا گیا۔

پولیس نے چور محمد ولی کے ساتھ چوری کی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کی فروخت میں ملوث ملزم بھی گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ولی نے 10 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید