ایشین گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر یحییٰ بٹ شدید علالت کے بعد بڑی آنت کے کینسر سے جنگ ہار گئے۔
یحییٰ بٹ 3 بار مسٹر ایشیا جبکہ5 بار مسٹر پاکستان اولمپیا کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
یحییٰ بٹ نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کیا تھا۔
باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نمازِ جنازہ میں نوجوان تن سازوں اور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔