ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے نام لیے بغیر امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کی۔
ایک بیان میں آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ان دنوں امریکا کو بہت سارے معاملات پر جس تنقید کا سامنا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
امریکا کا امیج بگاڑنے میں امریکا کے حالیہ اور سابق دونوں صدور نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
عالمی جوہری معاہدے پر ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات کا آج 8واں دور ویانا میں ہورہا ہے، امریکا ویانا مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شریک ہو رہا ہے۔