کوٹری (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 27مئی کو کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کے سلسلے میںبذریعہ ٹرین کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ کوٹری پہنچنے پر جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے امیر حافظ محمد صالح ،قیم نعمان بھٹو اور الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر عبد الجلیل ان کا استقبال کریں گے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جامشورو کی جانب سے ضلعی امیر حافظ محمد صالح کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جائے گی۔