متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی باریاں نہیں لگاتے، ان کی باریاں کہیں اور سے لگتی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ساتھ نہ دیتے تو حکومتیں نہیں بلکہ جمہوریت بھی نہیں بچتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام کو تحفظ دینے کیلئے غیر جمہوری حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، اگر ایوان فیصلہ نہیں کرتا تو روڈ پر آنا پڑتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کراچی کی وجہ سے ہے، کوٹا سسٹم لگا کر سندھ کو تقسیم کیا گیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو منصوبے دیے ہیں، ترقیاتی کاموں کی رفتار اذیت ناک حد تک سست ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان وفد نے مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ ق سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔